زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن قوم نے قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن پاکستانی قوم نے قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔وزیر اعظم
زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن پاکستانی قوم نے قربانی کی اعلیٰ مثال پیش کی۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 8 اکتوبر 2005ء  کو آج 14 سال کی تکمیل پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن پاکستانی قوم نے بھی قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زلزلے کے دوران جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ زلزلے نے تباہی، درد اور غم کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑیں تاہم پاکستانی قوم کا قربانی اور ایثار کا جذبہ فقید المثال ہے۔ زلزلے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کے سی آر کے منصوبے پر وفاقی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں، سعید غنی

وزیر اعظم  نے کہا کہ گزشتہ دور کا نظام زلزلے کی صورتحال سنبھال نہیں سکا جبکہ تحریک انصاف کے دور میں پارلیمنٹ کے ذریعے مؤثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم قائم کیا گیا ہے، تاہم اس میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک متاثرہ علاقے مکمل طور پر بحال نہیں ہوجاتے، حکومت ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرتی رہے گی جبکہ 8 اکتوبر کا دن ہم تیاری، حفاظت اور خود انحصاری کو عام کرنے کے نام کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کی جاسکیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کے 86000 شہریوں کی جان لینے والے  ملکی تاریخ کے خوفناک ترین زلزلے کو آج 14 سال پورے ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلے کو متاثرین آج تک بھول نہیں سکے۔

زلزلے کے باعث کئی شہروں میں قیامت خیز تباہی دیکھنے میں آئی جبکہ کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ بے گھر ہونے والے افراد کی تعدد لاکھوں میں تھی جبکہ وہ عمارتیں جو اس دوران  ملبے میں تبدیل ہوئیں، انہیں اب تک شمار ہی نہ کیا جاسکا۔

مزید پرھیں: پاکستان کے 86 ہزار شہریوں کی جان لینے والے خوفناک ترین زلزلے کو آج 14 سال مکمل ہو گئے

Related Posts