کشمیریوں نےکربلاکی طرح معرکہ حق وباطل کوعظیم مثال بنادیا،عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
اردن کے ایک تھنک ٹینک رائل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی جس میں وزیراعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر اور فلسطین کی کانگریس رکن راشدہ طالب ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ  کشمیریوں نے اپنے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسین رضی اللہ عنہ کوزندہ رکھااورکربلا کی طرح  کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیاہے۔

یوم عاشورکےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ  آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے، تاریخ اسلام میں یوم عاشور کی الگ اور خاص اہمیت ہے،یہ رفعت و بلندی امام عالی مقام کی شہادت اور واقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی۔

انہوں نےکہاکہ دنیا بھر کے مسلمان نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت اور لازوال قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں،  کربلا کا عظیم معرکہ حق و باطل باور کراتا ہے کہ اسلام کی سر بلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ شیرخوار بچوں کڑیل جوان بیٹوں اور اور بھائیوں سمیت سب کچھ دین اسلام کی سر بلندی کے لئے راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی عظمت اور سربلندی ہے، اسی جذبے سے سرشاری کے بعد ہم وطن عزیز اوراقوام عالم میں قابل ذکرکردارادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ قوم یوعاشور پروطن عزیز کی ترقی وخوشحالی کےلیے دعا کرے،میرے نزدیک اسوائے حسینؓ کا پیغام ہر قلب سلیم کے لئے ہے، جذبہ شبیری مسلمانوں کے ایمان و یقین سچائی اور اصول پرستی کی روایت کو جلا بخشتا ہے، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کشمیریوں نے اپنے حق پر قائم رہتے ہوئے سنت امام حسین ؓ کو زندہ رکھا اور کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنا دیا گیا، راہ حق میں آنے والی ہر پریشانی کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کی۔

عمران خان نے قوم کواپنےپیغام میں کہا کہ قرآن کے ان الفاظ کی عملی تصویر بن جائیں جس میں کہا گیا ہے کہ اے نفس مطمئنہ اپنے رب کی طرف لوٹ آ  کہ تو اس سے راضی ہو۔

یوم عاشور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جاری پیغام میں ایک شعر بھی شامل کیا گیاہے

غریب وسادہ ورنگیں ہے داستان حرم،نہایت اس کی حسین ابتدا ہے اسماعیل

Related Posts