وزیر اعظم پاکستان عمران خان مدینہ میں حاضری کے بعد وطن واپس روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان مدینہ میں حاضری کے بعد وطن واپس روانہ
وزیر اعظم پاکستان عمران خان مدینہ میں حاضری کے بعد وطن واپس روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان  سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے بعد روضۂ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ پہنچے جہاں نوافل کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم عمران خان سرکاری وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ پہنچے  تو مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا جنگ نہیں چاہتا اور ٹرمپ نے سہولت کاری کا کہا۔وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم نے مسجد نبوی اور روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کے بعد وطن کی ترقی و خوشحالی، امتِ مسلمہ اور برادر ممالک کے مابین اتحاد و یگانگت اور سفارتی عمل کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں مدینہ سے اسلام آباد واپسی کے لیے وزیر اعظم عمران خان سرکاری وفد کے ہمراہ روانہ ہو گئے  جبکہ سرکاری حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب سفارتی لحاظ سے کامیاب رہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں ایران کے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں اور ایران سعودی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفت و شنید ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو ایران میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

Related Posts