عید منانے کیلئے شوبز ستاروں نے رنگا رنگ لباس پہن لیے، تصاویر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید منانے کیلئے شوبز ستاروں نے رنگا رنگ لباس پہن لیے، تصاویر وائرل
عید منانے کیلئے شوبز ستاروں نے رنگا رنگ لباس پہن لیے، تصاویر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عوام الناس کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی چاند رات اور عید الفطر کے موقعے پر رنگا رنگ اور زرق برق لباس پہن لیے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل چیخ سمیت متعدد سیریلز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے اپنی نئی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس عید سادگی سے منائی جائے گی۔

عید کے خوبصورت لباس میں ملبوس صبا قمر نے اپنے تمام مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو عید کی مبارکباد دیتی ہوں اور جب عید کے موقعے پر آپ دعا کیلئے ہاتھ اٹھائیں تو فلسطینی مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو نہ بھولیں۔

انسٹا گرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انا اور تتلی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کرکے داد وصول کرنے والی فنکارہ ہانیہ عامر نے بھی عید کیلئے اپنے لباس اور تیاریوں سے پردہ ہٹا دیا۔ 

میرے پاس تم ہو اور چپکے چپکے سمیت متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے عید کے روز مہندی لگا کر مہندی کے رنگ کا ہی لباس زیبِ تن کر لیا جس پر مداحوں نے انہیں خوب داد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، پاکستانی فنکارہ صنم جنگ اور دیگر کی پیروڈی کرکے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردینے والی اداکارہ حرا مانی نے بھی عید کی نئی فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اچانک عید کی تیاری ایسی ہی ہوسکتی تھی، لیکن میں اتنی بری بھی نہیں لگ رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

معروف اداکارہ مایا علی نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عید کے 3 دنوں کیلئے اپنے الگ الگ رنگوں کے لباس مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جس پر انہیں خوب سراہا گیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

غیرت اور مول سمیت متعدد ڈراموں میں مداحوں سے اداکاری کے عوض داد وصول کرنے والی فنکارہ اقراء عزیز نے بھی فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جو چاند رات کے موقعے پر کھینچی گئی تھی۔ 

میرا گھر ایک ورل پول سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی مارننگ شو کی ٹی وی میزبان ندا یاسر نے بھی مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نئی تصویر شیئر کی۔ 

 

 

Related Posts