ماہرہ کی بے ساکھی کے سہارے کھڑے ہونے کی تصویر وائرل، مداحوں کو تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ کی بے ساکھی کے سہارے کھڑے ہونے کی تصویر وائرل، مداحوں کو تشویش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصویر نے ان کے چاہنے والوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، جس میں اداکارہ ’واکنگ اسٹک‘ کی مدد سے کھڑی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان کی دوست نینا کاشف نے اداکارہ اور سلیم کریم کی شادی کے اعزاز میں پارٹی منعقد کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تاہم مداحوں کو حیرت تب ہوئی جب انھوں نے ماہرہ کو چھڑی کے سہارے کھڑا ہوا دیکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nina Kashif (@ninakashif)

نینا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ماہرہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر اور مومل شیخ سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں بھی نظر آرہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکارہ سفید اور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے شوہر سلیم کریم اور دوستوں کے ہمراہ تقریب سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر دیکھ کر ان کے چاہنے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان ’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اداکارہ رومیسہ خان کو ساتھی فنکاروں سے ملائے جانے پر ذہنی دباؤ کا سامنا

کئی صارفین اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس میں پوچھ رہے ہیں کہ ماہرہ کو آخر کیا ہوا ہے؟ اداکارہ کیوں ’چھڑی‘ کے سہارے کھڑی ہیں۔

Related Posts