پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کردیے
پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کردیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آکسیجن سلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ آکسیجن سلنڈرز کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا سے ںمٹنے کیلئے قائم خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی انسداد کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دی۔ کمیٹی نے  کورونا ویکسین کی خریداری اور ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری عملے کی بھرتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں، ویکسین کی خریداری کیلئے شفاف انداز سے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے 1700 قیدیوں کو بھی ویکسین لگادی گئی ہے۔ کورونا ویکسین لگانے کیلئے سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی وینٹی لیٹرز عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، شبلی فراز

Related Posts