وزیراعظم بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا نوٹس لیں،فیصل معیز خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gas disconnection will destroy industries, SMEs: NKATI

کراچی:نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر 20 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

نکاٹی کے صدر کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو صنعتکار برادری سے لوٹ مار سے باز رکھا جائے بصورت دیگر صنعتیں جو پہلے ہی اپنی بقا قائم رکھنے کی سخت جدوجہد کررہی ہیں بجلی کی مد میں اضافی ٹیکس عائد ہونے سے تباہ و برباد ہوجائیں گی اور بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا۔

انہوں نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتوں کو جو بجلی کے بل ارسال کیے گئے ہیں ان میں 20 فیصد اضافی سیلز ٹیکس بھی لگایا گیا ہے حالانکہ کے ای بجلی بلوں میں پہلے ہی 17فیصد سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے اس کے باوجود20فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہاکہ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ صارفین سے مزیداضافی سیلز ٹیکس کی جبراً وصولی سراسر ناانصافی ہے جو پیداواری لاگت میں بے انتہا اضافہ کردے گی جس کے ملکی برآمدات اور صنعتی پیداواری سرگرمیوں پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

پٹرولیم ڈیلرز نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کے 43 ممالک میں چوتھے نمبر پر آگیا

فیصل معیز خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں میں 20 فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر یہ فیصل واپس لیا جائے اور وزیراعظم عمران خان کے کاروبار کرنے اور صنعتیں چلانے کو آسان بنانے کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے سازگار کاروباری وصنعتی ماحول فراہم کیا جائے بصورت دیگر صنعتکاروں کے لیے اپنی فیکٹریاں چلانا ناممکن ہوجائے گا۔

حکومت  چاہتی ہے کہ صنعتوں کو فروغ حاصل ہو اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں تو لازمی طور پر کاروبار وصنعت مخالف اقدامات سے گریز کیا جائے تاکہ ملکی صنعتیں کورونا سے پیدا سنگین معاشی صورتحال کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی ہوسکیں۔

Related Posts