شادی شدہ خواتین کیلئے پاسپورٹ پالیسی میں کیا تبدیلیاں متوقع؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What changes are expected in Pakistan’s passport policy for married women?

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے “شادی شدہ خواتین” کے پاسپورٹ پر والد کے نام کی بجائے شوہر کے نام کی نشاندہی کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاسپورٹ پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے انکشاف کیا کہ کمیٹی شادی شدہ خواتین کے حوالے سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور پاسپورٹ کی پالیسیوں کے درمیان تفاوت کو دور کرنے کے لیے حل تجویز کرے گی۔

موجودہ پالیسی کے تحت شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ پر ان کے والد کے بجائے ان کے شوہر کا نام ظاہر ہوتا ہے۔ بہت سے افراد نے دونوں اداروں کی پالیسیوں میں تضادات پر اعتراضات کا اظہار کرتے ہوئے اسے خواتین کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا۔

ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کے پاسپورٹ پر ان کے شوہر کے بجائے ان کے والد کا نام ہوتا ہے، خاص طور پر جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ سفر کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ نظام کے اندر موجود ابہام کو ختم کرنے کے لیے پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔

اگرچہ انہوں نے پالیسی میں متوقع تبدیلیوں کی وضاحت نہیں کی تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد نئی پالیسی اپنائی جائے گی۔

Related Posts