پی ٹی ایم کے رکنِ اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی ایم کے رکنِ اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار
پی ٹی ایم کے رکنِ اسمبلی علی وزیر کی نااہلی کیلئے درخواست ناقابلِ سماعت قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرر دے دیا ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے ایم این اے علی وزیر کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ایم این اے علی وزیر کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے تاہم عدالت  میں درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابتدائی سماعت کے بعد ہی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کردیا اور ریمارکس دیئے کہ درخواست میں آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کے خلاف وطن دشمن بیان پر کارروائی کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر 2 ہفتے قبل  اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے  علی وزیر سے کہا کہ غیر ملکی طاقت (امریکا) سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا اسپیکر سے علی وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ 

Related Posts