فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے علی وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے علی وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا
فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے علی وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کے خلاف وطن دشمن بیان پر کارروائی کی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  علی وزیر سے کہا کہ غیر ملکی طاقت (امریکا) سے پاکستان کے شہروں کو تباہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ پاکستان سے وفادار نہیں رہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ علی وزیر بطور رکنِ قومی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جنہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر پی ٹی ایم کے رکنِ اسمبلی اپنے بیان پر معافی نہ مانگیں تو اسپیکر قومی اسمبلی ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کے ریفرنس کا آغاز کریں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چارسدہ میں ملک دشمنی کی انتہا ہو گئی۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آرمی کا ہیڈ کوارٹر تباہ کردے۔

کے پی کے میں گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر نے کہا کہ اے امریکا! تو نے افغانستان کو تباہ و برباد کردیا اور پختونوں کا نام و نشان مٹا دیا۔ تجھے اسلام آباد کو بھی تباہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:علی وزیر کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آ گئی

Related Posts