پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبر کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبر کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق یہ خبر گردش کررہی تھی کہ کے پی کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابات میں  عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ تاہم اب ان کے جانب سے اس خبر کی تردید کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے انتخابات میں ناکامی کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین نے اپنے مختصر بیان میں استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مخالفین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جہانگیرترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے دیگر ارکان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ استحکام پاکستان (آئی پی پی) کی چیئرمین جہانگیرترین نے پنجاب کی دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑا جس میں انہیں شکست ہوئی۔

Related Posts