شمالی پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین میں تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل کو حادثے سے بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تیزرفتاری کے باعث منڈی بہاؤ الدین کے علاقے چیمہ چوک میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر ایم 1675 حادثے کے وقت ملتان سے آزاد کشمیر کی طرف جا رہی تھی۔
کراچی، بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج