منڈی بہاؤ الدین میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 3مسافر جاں بحق، 31زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین میں تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل کو حادثے سے بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ تیزرفتاری کے باعث منڈی بہاؤ الدین کے علاقے چیمہ چوک میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبر ایم 1675 حادثے کے وقت ملتان سے آزاد کشمیر کی طرف جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

ملتان سے آزاد کشمیر کے شہر میر پور جاتے ہوئے 2 موٹر سائیکل سوار اچانک سامنے آنے پر مسافر بس فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے باعث 100 مسافروں کو لیکر جانیوالی بس توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس پر سوار مسافروں کی تعداد 100 سے زائد تھی، بس کی چھت پر بھی مسافروں کو سوار کیا گیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ شدید زخمی افراد گجرات ہسپتال منتقل کردئیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کیلئے سڑک کلیئر کی جارہی ہے۔