پاکستانی کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ وزٹ کرتے ہیں؟ فہرست جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گزشتہ ماہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس کی فہرست شائع کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے سیمیلر ویب کی جانب سے شائع کردہ فہرست شیئر کی جس کے مطابق پاکستانیوں نے اکتوبر میں سب سے زیادہ گوگل کو وزٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا ویکسین لگوانے سے کینسر کے علاج میں پیشرفت کا دعویٰ

گوگل کے بعد پاکستانیوں نے سب سے زیادہ جن ویب سائٹس کو وزٹ کیا ان میں دوسرے نمبر پر یو ٹیوب، تیسرے پر فیس بک، چوتھی واٹس ایپ، پانچویں انسٹاگرام جبکہ چھٹی ٹوئٹر رہی۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ساتویں نمبر پر سب سے زیادہ نیٹ فلکس وزٹ کی، آٹھویں نمبر پر لنکڈ اِن، نویں پر گوگل ڈاٹ پی کے جبکہ دسویں نمبر پر فیور رہی۔ فہرست اکتوبر 2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر شائع کی گئی۔

کون سی ویب سائٹ کیا کرتی ہے؟

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل سوشل میڈیا صارفین کو اپنی مرضی کا مواد تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے جس میں ٹیکسٹ، فوٹوز اور ویڈیو سب شامل ہیں۔ خبروں سمیت دیگر متعدد اقسام کا مواد بھی تلاش کیا جاسکتا ہے۔

یو ٹیوب پر ویڈیوز کو تخلیق کرکے اپ لوڈ کیاجاتا ہے اور اس سے پیسے بھی کمائے جاسکتے ہیں، زیادہ تر لوگ یو ٹیوب تفریح کیلئے ویڈیوز دیکھنے کی غرض سے وزٹ کرتے ہیں۔ فیس بک پر ذاتی تصاویر دوستوں سے شیئر کی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ ذاتی اور دفتری نوعیت سمیت ہر طرح کے پیغامات دوستوں، رشتہ داروں یا کولیگز کو بھیجنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ انسٹاگرام پر بھی فیس بک کی طرح تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔

ٹوئٹر پر مختلف پیغامات اور بیانات کے علاوہ روزمرہ مصروفیات اور خبریں زیادہ تر ٹیکسٹ اور بعض اوقات کچھ تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔ نیٹ فلکس مختلف ڈراموں اور فلمز کو دیکھنے کیلئے اچھا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

لنکڈ اِن کو زیادہ تر ملازمت تلاش کرنے یا ملازمین کیلئے اشتہار دینے کی غرض سے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ فیور وہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے فری لانس کام کیا جاسکتا ہے۔ تقریباً تمام پلیٹ فارمز سے آن لائن آمدنی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Related Posts