پاکستانی موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی شہرریاض پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: پاکستان سے 25 موٹر سائیکل سوار عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاکستان سے موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 17 دن بعد سعودی کے شہرریاض پہنچ گیا۔ ریاض پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ان کا شاندار انداز استقبال کیا گیا۔

سفارت خانہ میں ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا اور اعزازی شیلڈ بھی انہیں دی گئی۔ سعودی عرب میں 15 دن قیام کریں گے۔بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا۔

بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کرکے ریاض پہنچے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کے آج ریاض سے مکہ روانہ ہوگا جہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے۔

Related Posts