عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی، پاکستان کو 40لاکھ ٹن درآمد پر 9 ارب کی بچت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی، پاکستان کو 40لاکھ ٹن درآمد پر 9 ارب کی بچت ہوگی
عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی، پاکستان کو 40لاکھ ٹن درآمد پر 9 ارب کی بچت ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے پر 9 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، ملک بھر میں  آٹے کی قلت کے خدشات ختم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں 15 ڈالر فی میٹرک ٹن کمی ہوگئی ہے۔پاکستان کم قیمت گندم کثیر مقدار میں درآمد کرسکے گا جس سے گندم کی قلت کے خدشات دم توڑ جائیں گے۔ ذخیرہ اندوز بھاری مالی نقصان اٹھائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر گندم کی قیمت میں کمی بیشی، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات شاید کم نہ ہوسکیں، تاہم قومی سطح پر گندم کے شدید بحران کا خدشہ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

ایک روز قبل وفاقی وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے سے متعلق سرکولر جاری کیا تھا جس میں سے 20 لاکھ ٹن گندم ٹریڈنگ کارپوریشن جبکہ 10 لاکھ ٹن پاسکو درآمد کرے گا جس سے گندم کی قلت کم ہوگی۔

دوسری جانب نجی شعبے کو بھی 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم کا مطالبہ کردیا جس میں سے نصف درآمدی گندم جبکہ نصف دیسی ہوگی۔

کراچی کی فلور ملز کو وافر مقدار میں گندم میسر آئے گی کیونکہ پنجاب میں وافر مقدار میں پہلے ہی گندم موجود ہے۔ نجی شعبہ جو 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا، اس کی پنجاب میں کوئی ضرورت نہیں۔ یہ گندم کراچی اور سندھ میں استعمال ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے فوڈ سیکورٹی اور غذائیت کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

زاہد حسین نے آج سے 9 روز قبل گندم کے بحران پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز پر نئے بجٹ میں اضافی ٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ ٹیکس بھی ختم کئے جائیں تاکہ روٹی سستی ہو سکے۔ بجٹ میں فلور ملز پر ٹیکس عائد کرنے کے باعث ملک بھر میں تشویش پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس سے قبل گندم مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئی،میاں زاہد حسین

Related Posts