کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کے اضافے سے44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ63.48 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،کیمیکل اور فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 487.85پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44333.68پوائنٹس سے بڑھ کر44821.53پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح178.45پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17343.02پوائنٹس سے بڑھ کر17521.47پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30504.63پوائنٹس سے بڑھ کر30770.14پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب28کروڑ23لاکھ3ہزار384روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب47ارب64کروڑ37لاکھ 64ہزار252روپے سے بڑھ کر77کھرب94ارب92کروڑ60لاکھ67ہزار636روپے ہو گیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی