اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاروں کے 24ارب ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کے 24ارب روپے ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کے 24ارب روپے ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس46800 پوائنٹس سے گھٹ کر46700پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 24ارب روپے ڈوب گئے،کاروباری مندی کے سبب 63.51فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس46950پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم نئی سرمایہ کاری نہ ہونے اور فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 174.62پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس46891.34پوائنٹس سے کم ہو کر46716.72پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح43.13پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18602.86پوائنٹس سے کم ہو کر18559.73پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32151.56پوائنٹس سے گھٹ کر32058.99پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب8کروڑ68لاکھ 88ہزار26روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب75ارب99کروڑ98لاکھ79ہزار410روپے سے کم ہو کر81کھرب51ارب91کروڑ29لاکھ91ہزار384روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو11ارب روپے مالیت کے 33کروڑ27لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ97لاکھ936ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر518کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،329میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کاروپریشن لمیٹڈ2کروڑ96لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ82لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ32لاکھ،سروس فیبرک2کروڑ28لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ69لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts