پی ڈی ایم اے نے سندھ کے لیے موسم کا الرٹ جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (سندھ) نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے موسم کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع تھرپارکر، عمرکوٹ ،سجاول،بدین ٹھٹھہ اور جامشورو سمیت دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد، میرپور خاص، سانگھڑ، ضلع اور کراچی ڈویژن میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدام کرنے اور دیگر اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے شدید گرمی کا زور تھا، جو اب سے کچھ دیر قبل مختلف علاقوں میں ہونے والی برسات کے ساتھ ٹوٹ گیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی اے کے 20 کھلاڑیوں سمیت 91 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ مل گئے