کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 14.31 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 47686.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج پورے کاروباری روز (منگل)کے دوران کاروبار میں محض 0.03 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 16 کروڑ 22 لاکھ 90 ہزار 26 شیئرز کا لین دین ہوا۔جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود7فیصد برقرار