اسلام آباد: ہمسایہ ملک چین سے 7لاکھ خوراکوں پر مشتمل کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی نئی کھیپ پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی جس میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی جانے کے لیے کورونا ویکسین کارڈ دکھانا لازمی قرار
چینی ویکسین سائنو فارم کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ 2 روز میں ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچی، کوویکس نے پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی مؤثرثابت ہوسکتی ہے؟
کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 3 روز قبل پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 40 ہزارکورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔
اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو دوسری کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی۔
مزید پڑھیں: آسٹرازنیکا ویکسین کی12لاکھ خوراکوں کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
قبل ازیں پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن مہم تیز کردی، ایک روز میں شہریوں کو ویکسین کی 5 لاکھ 25 ہزار ریکارڈ خوراکیں لگا دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر7روز قبل اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان نے 5 لاکھ خوراکوں کی حد عبور کی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے 1روزمیں کورونا ویکسین کی ریکارڈ5لاکھ خوراکیں لگا دیں