سندھ میں مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے آنے والے ہندو یاتریوں کو 100ویزے جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: پاکستان نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ہندو یاتریوں کو سندھ میں مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے 100 ویزے جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہندو زائرین کو ملک میں اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے 100 ویزے جاری کیے جو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سکھ یاتری ساکا پنجہ صاحب تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پاکستانی ہائی کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ہندو یاتری سندھ کے شادانی دربار حیات پتافی میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادرام صاحب کے 314ویں یومِ پیدائش کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

یومِ پیدائش کی تقریبات آج 3 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ ہر سال 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے تحت بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری مختلف تہواروں میں شرکت کیلئے پاکستان آتے ہیں۔

دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ ہندو اور سکھ یاتریوں کو مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے ویزے جاری کرنا پاکستنا کی طرف سے تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کاوشوں کا عکاس ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ساکہ پنجہ صاحب کی 100سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز نے یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

بھارت سے سکھ یاتریوں کا وفد پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے ذریعے 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچا۔ وفد نے ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کی۔

Related Posts