معاشی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے باعث حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پر قابو پا رہی ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan
معاشی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے باعث حکومت کرنٹ اکائونٹ خسارہ پر قابو پا رہی ہے،وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروبارمیں آسانیوں سے متعلق اقدامات پر ماہرین کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، معاشی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے باعث حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پر قابو پا رہی ہے۔

اسلام آباد میں کاروبار میں آسانیوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان نے صنعتوں کی وجہ سے ترقی کی، چاہتے ہیں لوگوں کوغربت سے نکالیں، ورلڈ بینک کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا اور اس ترقی میں زیادہ حصہ صنعتوں کا تھا، ایشیا میں پاکستان کا نظام حکومت اور بیورو کریسی بہترین تھی لیکن بدقسمتی سے پاکستان کے عام آدمی کو ترقی کے ثمرات نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صنعتکاری اور عوام کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے ہم نے ”احساس پروگرام” کا آغاز کر دیا ہے جو پہلے کسی حکومت نے شروع نہیں کیا تھا۔ اس کے علاوہ ہمیں مختصر اور طویل المدتی چیلنجوں کا سامنا ہے، ہم تعلیمی نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔

Image result for imran khan meeting worldbank

وزیراعظم نے کہا کہ  نوجوانوں کے ہنر میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک میں نئی ٹیکنالوجی متعارف اور نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور تعلیم سے روشناس کرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک انصاف کے نظام پر لوگوں کا اعتماد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان انصاف کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے کیوبا کے نائب صدر کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی ہے، خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات بھی حوصلہ افزاء ہیں۔

تقریب سے صدر ورلڈ بینک ڈیوڈ مالپس نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا تجارتی اصلاحات ضروری ہیں جن کا مقصد معیشت کا استحکام ہے، محصولات کی وصولی آسان ہوگی، درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا۔

پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، صدر ورلڈ بینک۔ فوٹو:فائل

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کے دورے پر آئے ورلڈ بینک کے صدر نے اہم ملاقات کی تھی جس میں معیشت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Related Posts