کراچی: قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلے گی جس میں مہمان ٹیم وائٹ واش سے بچنے جبکہ دو میچز جیت کر سیریز کا فاتح پاکستان 3-0 کی برتری حاصل کرنے کیلئے کھیلے گا۔
مہمان ٹیم کے 2 مزید کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا، تاہم پی سی بی نے ٹی 20 کے تیسرے میچ کیلئے پروڈکشن ٹیم کو اسٹیڈیم روانگی کا گرین سگنل دے دیا جس سے تیسرے میچ کی منسوخی کے امکانات ختم ہوتے نظر آتے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی پری زاد کے مداح نکلے
کراچی، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید 5ممبران کورونا کا شکار
قومی کرکٹ ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں جبکہ دیگر 2 ٹی 20 میچز کی طرح آج کا میچ بھی شام کو 6 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں 9 رنز سے شکست جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔
آج سے 2 روز قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا۔ اب تک مہمان ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کے کورونا کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کھٹائی میں پڑ گئی جس کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے بورڈز کریں گے۔
مجموعی طور پر ویسٹ انڈین ٹیم کے 6 سے زائد اراکین میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ دورۂ پاکستان کی تکمیل پر سوالات اٹھنے لگے تاہم پی سی بی اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے آج دورہ جاری رکھنے کے متعلق اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔