ناسا کا پیراشوٹ 2023 میں مریخ پر اڑان کیلئے تیار،ڈراپ ٹیسٹ کی ویڈیو جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناسا کا پیراشوٹ 2023 میں مریخ پر اڑان کیلئے تیار،ڈراپ ٹیسٹ کی ویڈیو جاری
ناسا کا پیراشوٹ 2023 میں مریخ پر اڑان کیلئے تیار،ڈراپ ٹیسٹ کی ویڈیو جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کا سب سے بڑا پیراشوٹ 2023 میں مریخ پر اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے جس کے کامیاب ڈبل ڈراپ ٹیسٹ کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرخ سیارے پر 2023 میں اڑان بھرنے والے سب سے بڑے پیراشوٹ نے اپنا پہلا کامیاب ہائی ایلٹیٹیوڈ ڈراپ ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے جس سے آئندہ برس 2022 میں مشن کے آغاز کیلئے گرین سگنل مل گیا۔

پہلے اور دوسرے مرحلے کے دونوں پیراشوٹس کی کامیابی ایک اہم سنگ میل سمجھا جارہا ہے کیونکہ دونوں پیرا شوٹس کی اڑان رواں برس کامیاب قرار دی گئی۔ جون 2023 میں مریخ پر محفوظ ترسیل کیلئے 2 خلائی جہاز بنائے جائیں گے۔ 

دونوں خلائی جہاز یعنی کازوچوک اور روزلینڈ روور بنانے کیلئے جاری پیرا شوٹ ٹیسٹنگ کے ایک حصے کے دورا پر 21 نومبر اور پھر 3 دسمبر کو اوریگون میں ہائی ایلٹیٹیوڈ ڈراپ ٹیسٹ کیلئے ایک منسلک وائڈ سب سونک پیرا شوٹ تشکیل دیا گیا۔

مریخ پر اڑان بھرنے کیلئے یہ تازہ ترین مہم کا سب سے بڑا ٹیسٹ تھا جس کیلئے پیرا شوٹ یورپی کمپنی ارسکاسمو نے تیار کیا جس کا بیک اپ امریکا میں قائم ائیر بورن سسٹمز نے دیا جس کیلئے پروگرام ٹیم کے کے رہنما تھیری بلینکوارٹ نے بیان جاری کردیا۔ 

ٹیم لیڈر تھیری بلینکوارٹ نے کہا کہ دونوں پیرا شوٹ نصب کیے جانے کے بعد خوبصورتی سے اڑے اور ڈراپ ٹیسٹ میں کامیاب رہے۔ ہم نے گزشتہ تمام ٹیسٹوں سے سبق سیکھ کر مشن کیلئے محنت کی۔ اب ہم 2 پیراشوٹ لے کر مریخ کی طرف روانگی کیلئے تیار ہیں۔ 

 

Related Posts