پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو بچالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو بچالیا
پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو بچالیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک میرینز نے سگھانڈو دریا میں ڈوبتے 4 ماہی گیروں کو موت کے منہ سے نکال لیا، صبح 8 بجے کے قریب سگھانڈو دریا پر اللہ مولا نام کے ہاوڑہ (چھوٹی کشتی) میں چار ماہی گیر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق ماہی گیروں میں نقوی عبداللہ بوریو، کارو موریو، جمیل بوریو اور شفیق بوریو شامل ہیں،جبکہ متاثرہ ماہی گیروں کا تعلق گوٹھ قاسم بوریو سے ہے۔

تکنیکی خرابی کے باعث ہاوڑہ پانی میں ڈوب گیا اور ماہی گیر متاثر ہوئے،پاک مرینیز کی پیٹرولنگ ویسل نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے ماہی گیروں کو بچالیا۔

متاثرہ ماہی گیروں کو پاک مریننز نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مرین بوٹ پر روانہ کردیا گیا۔

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر مبینہ لوٹ مار کرنے میں پولیس ملوث

کریکس کے دلدلی علاقوں میں آئے روز ماہی گیروں کو حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاک بحریہ کی ذیلی قوت پاک مریننز کی جانب سے ماہی گیروں کو ریسکیو اور امدادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Related Posts