کرکٹ سیریز: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ سیریز: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا
کرکٹ سیریز: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلتے ہوئے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ دوسری صورت میں سیریز سے پاکستان کا وائٹ واش بھی  ہوسکتا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو 1 اننگز اور 5 رنز کے طویل فرق سے ہرایا جس کے بعد گلابی گیند کے ساتھ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ پاکستانی ٹیم میں حارث سہیل اور نسیم کی جگہ امام الحق، عباس اور موسیٰ کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلین ٹیم کی باؤلنگ اسٹارک، ہیزل ووڈ اور کمنز کی مدد سے مضبوط ہوچکی ہے جبکہ بیٹنگ لائن اپ پہلے ہی ٹیسٹ میچ سے  500 سے زائد رنز اسکور کرکے قومی بیٹسمین کے لیے ناقابلِ شکست ثابت ہوئی۔

کرکٹ کی تاریخ کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ تیرہواں پنک بال ٹیسٹ میچ ہے جبکہ ایڈیلیڈ گراؤنڈ کی تاریخ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آج تک اس پر ایک میچ تک نہ جیت سکی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ میچز کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، کیونکہ میچ جیتنے کے لیے تاریخ بدلنا ضروری ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ردو بدل کے حوالے سے  گزشتہ روز میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ میچ جیتنے کے لیے وکٹیں لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  دوسرے ٹیسٹ میچ میں تاریخ بدلیں گے۔کپتان اظہر علی

Related Posts