عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan iqbal
عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، احسن اقبال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، تفصیلی فیصلے کو پڑھ کر کوئی فیصلہ یا تبصرہ کریں گے، اگر باجوہ صاحب کو توسیع دینا تھی تو طریقے سے کرنا چاہیئے تھا، فارن فنڈنگ سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

مقامی ہوٹل میں کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ میں سی پیک پر عمل درآمد کے حوالے سے تازہ صورت حال پر لیکچر دیتے ہوئےاحسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ اب خان صاحب کی باری ہے کہ رسیدیں دیں کہ کہاں کہاں سے پیسہ لیا؟۔

انہوں نے 23 اکائونٹس کی تفصیلات نہیں دی تھیں جو اسٹیٹ بینک نے پکڑیں۔ درخواست بازی نہ کریں ۔الیکشن کمیشن کے سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران اور ریاست کو غیر فعال کردیا۔ حکومت بنیادی کارروائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہوئے115دن ہوگئے اور ہم تماشائی بنے ہوئے ہیں،یہ تجربہ ناکام ہوچکا ہے۔ نئے الیکشن ہونے چاہئیں اور سلیکٹڈ کی جگہ الیکٹڈ حکومت بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ملک کو کسی بھی وقت بڑے بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔

حکومت کو گھر بھیجنے میں بے صبرے ہیں لیکن ہم سے زیادہ جلدی خود حکومت کو ہے۔ اسلام آباد کے دھرنے کی اجازت حکومت نے دی تھی۔ رہبر کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے خود دھرنے کی اجازت دی تھی۔

مسلم لیگی رہنما نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے پر کہا کہ ایک موٹر سائیکل بھی اناڑی نہیں چلاسکتا، اناڑی موٹر سائیکل چلائے تو بس کو ٹکر مارے گا، 22کروڑ عوام کے ملک کو چلانے کے لیے صلاحیت چاہئے۔ پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع

احسن اقبال نےکہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں قیادت اور اپوزیشن اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔تفصیلی فیصلے کو پڑھ کر کوئی فیصلہ یا تبصرہ کریں گے۔ راحیل شریف کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی صوابدید ہوتی ہے۔ وزیر اعظم نے میرٹ پر فیصلہ کیا تھا۔

اگر باجوہ صاحب کو توسیع دینا تھی تو طریقے سے کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔انہوں نے بیمار بیوی کو تنہا چھوڑا لیکن ملک اور قانون کا راستہ نہیں چھوڑا۔ عوام کو حکومت کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی۔ اتنے حساس معاملہ پر بھی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

سی پیک پر بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز ملا ہے ، اسے ہماری حکومت اور اپنی کامیابی سمجھتا ہوںجس کے ذریعے سی پیک کے تلے ہم 28.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے۔

سی پیک سے پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے توانائی کا بحران حل کرنے میں مدد ملی۔ چین نے کوئی بوجھ نہیں ڈالا بلکہ پاکستان کا ہاتھ پکڑا۔ اس وقت پاکستان کے سرمایہ کار دس روپے لگانے کو تیار نہ تھے۔ تھر کول کی شکل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا دروازہ کھولا۔

Related Posts