اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، 660 دکانیں سیل کردی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں کوروناایس او پیزکی خلاف ورزی،درجنوں دکانیں سیل، 4لاکھ88ہزارجرمانہ عائد
راولپنڈی میں کوروناایس او پیزکی خلاف ورزی،درجنوں دکانیں سیل، 4لاکھ88ہزارجرمانہ عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 660 سے زائد دکانوں اور 30 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 30 ریسٹورینٹس کو سیل کیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ مجموعی طور پر 660 دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کرایا گیا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 مارکیز کو سیل کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہفتہ کو 52 اسکولوں اور 28 مساجد کا بھی معائنہ کیا گیا،جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

Related Posts