حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے۔فردوس عاشق اعوان
حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن ناراض ہوجاتی ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا یعنی ناراض ہوجاتی ہے۔

سماجی  رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شعبۂ صحت کی ترقی کیلئے اقدامات حقیقی قومی خدمت ہیں۔حقائق بیان کرنے پر اپوزیشن سیخ پا ہوجاتی ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے سابقہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  اعدادوشمار تصدیق کر رہے ہیں کہ شعبۂ صحت کی ترقی ماضی کے حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل  نہیں تھی۔صرف ناموں کی تختیاں لگائی گئیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔قومی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے اس پر قابو پائیں گے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ  وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کیلئے ملک کے عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔پی ٹی آئی حکومت کا صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ اس اہم شعبے کی مضبوطی کیلئے ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کاوشوں کا آئینہ دار ہے۔

Related Posts