چین میں کوئی پاکستانی شہری کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین میں کوئی پاکستانی شہری کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔شاہ محمود قریشی
چین میں کوئی پاکستانی شہری کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ چین میں موجود کوئی بھی پاکستانی شہری کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بیجنگ میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ اب تک کوئی ایک بھی پاکستانی کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے ہم چین میں پاکستانی شہریوں کی تازہ ترین صورتحال سے واقف ہیں۔

چین میں موجود پاکستانیوں  کو  پر سکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی حکومت کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین میں موجود رجسٹریشن سے محروم پاکستانی طلباء کو پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے طلباء کے لیے رجسٹریشن کا عمل ضروری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  چینی ہم منصب ژی جن پنگ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری مدد کی پیش کش کی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا وائرس سے چین میں پیدا ہونے والی صورتحال کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو  مدد کی پیشکش کردی

Related Posts