ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد مسافر گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد مسافر گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر کر دیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد پشاور میں مسافر گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مختلف روٹس پر نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 12 اگست سے ہو چکا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق نئے کرائے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد نظر ثانی شدہ کرائے نامے کے تحت مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ حکام نے ٹرانسپورٹرز کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصولی ہرگز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts