’پاکستانی گلوکارائیں کیفی خلیل کے ’کہانی سنو‘ کو گنگنانا بند کردیں‘، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی گلوکاراؤں سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو گنگنانا بند کردیں۔
علی سیٹھی کے مقبول گانے پسوڑی کے بعد کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو نے سامعین پر ایک سحر طاری کر رکھا ہے، یہ گانا ریلیز ہونے کے بعد یوٹیوب کے ٹاپ گلوبل میوزک چارٹس میں بھی داخل ہوا تھا۔
کچھ عرصے قبل معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کو گنگنایا تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پر گنگنانے کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اِن دنوں دل ٹوٹنے کے مرحلے سے گزر رہی ہیں جس دوران انھیں یہ گانا دل کے قریب محسوس ہوا ہے۔
حال ہی میں ایک اور پاکستانی گلوکارہ ایشال شاہد نے ایک تقریب میں اس گانے کو گنگنایا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
صارفین میں سے اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکارائیں کیفی خلیل کے گانے کو نہ گنگنائیں، آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پرایک نظر ڈالیں:
خیال رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا، اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جسے لوگوں نے بے حد پیار دیا۔