بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے دیرینہ ساتھی گیبریلا ڈیمیٹریڈس سے قانونی طور پر شادی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ ساتھی گیبریلا ڈیمیٹریڈس کے ساتھ شادی کی قانونی کارروائی مکمل کرلی، جس کے بعد دونوں باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔ اچانک سامنے آنے والی اس خبر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ کئی برس تک رفاقت میں رہنے کے بعد دونوں نے گوا میں اپنی شادی کی رجسٹریشن مکمل کرلی، جس سے ان کے رشتے کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی۔

ارجن رامپال اس سے قبل اپنی منگنی کی تصدیق بھی کرچکے تھے، جبکہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد اب دونوں باضابطہ طور پر ازدواجی رشتے میں منسلک ہوچکے ہیں۔

یہ جوڑا دو بیٹوں کا والدین بھی ہے۔ ان کے بڑے بیٹے ارک کی پیدائش 2019 میں ہوئی، جبکہ دوسرے بیٹے آراو 2023 میں پیدا ہوئے۔ دونوں کو اکثر اپنے بچوں کے ساتھ مختلف تقریبات اور سماجی مواقع پر دیکھا جاتا ہے۔

گیبریلا ڈیمیٹریڈس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے اور وہ ایک معروف ماڈل اور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے ساتھ خاندانی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی مختلف مواقع پر اظہارِ خیال کرچکی ہیں۔

Related Posts