سیلینا گومز کا موٹاپے پر تنقید کرنے والوں کو کرار جواب
امریکا کی مشہور و معروف گلوکارہ سیلینا گومز نےموٹاپے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سیلینا گومز نے گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں پر اُن کے موٹاپے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
حال ہی میں سیلینا گومز نے ایک انسٹاگرام لائیومیں کہا کہ میں تھوڑی صحت مند ہوگئی ہوں کیونکہ میں نے چھٹیوں میں بہت زیادہ مزے کیے ہیں۔
جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن سے بھی اس حوالے سے رائے پوچھی، جواب میں گلوکارہ کی بہن نے کہا کہ بالکل ٹھیک، اس کے بعد سیلینا گومز نے ہنستے ہوئے کہا کہ مگر مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔
اُن کے اس تبصرے کے بعد گلوکارہ کے مداحوں نے اُن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیلینا گومز کو کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ کیسی لگتی ہیں ۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ وہ بالکل پرفیکٹ ہیں اور انھیں اس حوالے سے کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
قبل ازیں 2021 میں گلوکارہ نے بتایا تھا کہ 2015 میں ہونے والے میٹ گالا کے موقع پر وہ اپنی جسامت اور وزن سے بہت زیادہ پریشان تھیں۔
سلینا گومز کا کہنا تھا کہ مجھے وہ رات آج بھی اچھی طرح سے یاد جب مجھے اپنے کم زیادہ ہوتے وزن نے بہت پریشان کررکھا تھا۔ مجھے کچھ بھی اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ تب مجھے ایک ایسا لباس مل گیا جو میرے جسم کے بالکل مطابق تھا۔
مجھے لگا کہ یہ لباس اور میں دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں اور وہ لباس مجھے واقعی خوبصورت بھی لگ رہا تھا۔ وہ لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے جب میں دس سال پہلے 19 سال کی تھی۔ مگر اب میں ویسی نہیں ہوں۔