سپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے کی باکس آفس پر دھوم، عالمی کمائی 2 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی مقامی مارکیٹ میں آمدنی 785.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ عالمی کمائی 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کے بعد یہ تاریخ کی آٹھویں فلم بن گئی ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

فلم میں ٹام ہالینڈ ایک مرتبہ پھر سپائیڈر مین کا مقبول کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے 2 ارب ڈالر کا یہ اہم سنگ میل تقریباً 18 دن میں عبور کیا، تاہم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے یہی ہدف صرف 11 دن میں حاصل کرکے زیادہ تیز رفتاری سے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nishi (@nish_18o3)

خیال رہے کہ اسپائیڈر مین فلم سیریز کا آغاز 2002 میں ہوا، جب ٹوبی میگوائر نے پہلی مرتبہ ’اسپائیڈر مین‘ کا کردار ادا کیا۔ وہ 2004 کی ’اسپائیڈر مین 2‘ اور 2007 کی ’اسپائیڈر مین 3‘ میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئے۔

اس کے بعد اینڈریو گارفیلڈ نے 2012 کی ’دی امیزنگ اسپائیڈر مین‘ اور 2014 کی ’دی امیزنگ اسپائیڈر مین 2‘ میں اسپائیڈر مین کا کردار ادا کیا۔سال  2017 میں ٹام ہالینڈ نے ’اسپائیڈر مین: ہوم کمنگ‘ سے یہ کردار سنبھالا، جس کے بعد ’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ (2019) اور ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ (2021) میں بھی وہی مرکزی کردار میں رہے۔

اب ٹام ہالینڈ ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ میں دوبارہ پیٹر پارکر کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فلم کی کہانی، ایکشن اور سنسنی خیزی عوام کی توقعات کے مطابق رہی اور اب بھی یہ فلم مقبولیت کے نئے معیارات قائم کرتی نظر آتی ہے۔

Related Posts