پاک فوج کے دستے سعودی عرب روانہ! کون سی اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آئی ایس پی آر)

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے تحت پاک فوج کے دستے طے شدہ معاہدوں کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر روانہ ہونے والے فوجی دستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوجی دستے طے شدہ دفاعی معاہدوں کے تحت سعودی عرب میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ان دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔

پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی دونوں برادر ممالک کے درمیان موجود قریبی دفاعی روابط اور باہمی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts