کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا ۔

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر غور کررہی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انھیں آنے والے دنوں میں اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے سابق فاسٹ باؤلر سے باقاعدہ طور پر رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی رضامندی معلوم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابراعظم کو بدنام کرنے کی کوشش

ایسی اطلاعات ہیں کہ سابق فاسٹ باؤلر ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ حکام کے ساتھ کام کرنے کے لیے گرین سگنل بھی دے چکے ہیں، جلد لاہور میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے شعیب اختر کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں انہیں نئی ذمہ داریوں کی پیشکش کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پالیسی سازی میں پی سی بی کی معاونت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد شعیب اختر ہمیشہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہترین لانے کی تجاویز دینے کے ساتھ ملکی کرکٹ کو درست سمت میں گامزن کرنے کی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

Related Posts