کورین سیریز لٹل ویمن کی کہانی کا کیسے اختتام ہوا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورین سیریز لٹل ویمن کی کہانی کا کیسے اختتام ہوا؟
کورین سیریز لٹل ویمن کی کہانی کا کیسے اختتام ہوا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی کورین سیریز لٹل ویمن کا پہلا سیزن 9 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگیا۔

کم ہی وون کی ہدایت کاری میں بننے والی لٹل ویمن ایک کورین پراسرار تھرلر سیریز ہے جو تین بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہوتا ہے۔ کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اُن کا واسطہ ایک امیر کبیر گھرانے سے پڑتا ہے۔

اِن تینوں بہنوں کا واسطہ ایک امیر کبیر گھرانے سے پڑتا ہے، وہ ایک کیس میں پھنس جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ جنوبی کوریا کے سب سے امیر اور بااثر خاندان کے خلاف لڑتی ہیں۔

اگر نیٹ فلکس کی اس سیریز کو 2022 کی بہترین سیریز کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ ہر لحاظ سے بہترین تھی، سینماٹوگرافی، پلاٹ، بیک گراؤنڈ میوزک اور بہترین اسکرپٹ ، اس سیریز میں سب کچھ بہت ہی اچھا تھا۔

نیٹ فلکس کی دیگر سیریز کے برعکس اس کی کہانی کافی الگ تھی ، کورین ڈراموں میں عام طور پر دکھائی جانے والی بہنوں کے برعکس اس سیریز میں جو سب سے بڑی بہن ہوتی ہے، ان-جو وہ طلاق یافتہ ہے اور ایک کارپوریشن میں کام کرتی ہے۔ ان کیونگ ایک صحافی ہے جو کہ ایک بہترین رپورٹر ہے،اِن دونوں کی تیسری بہن ان ہائی کافی مختلف ہے ۔

اسے دیکھنا چاہیئے یا نہیں؟

نیٹ فلکس کی اس سیریز کو ضرور دیکھنا چاہیئے کیونکہ اس کا اختتام ایک بہت ہی دلچسپ موڑ پر ہوا ہے، شو کہ آخر تک دیکھنے والوں کی دلچسپی قائم رہتی ہے ۔

یہی نہیں بلکہ اگر آپ کورین ڈراموں کے شوقین نہیں ہیں مگر آپ کو خواتین پر مبنی ڈرامے دیکھنا پسند ہیں تو آپ کو لٹل ویمن ضرور دیکھنی چاہیئے۔

Related Posts