شریف خاندان کیخلاف دستاویزی فلم کا نیٹ فلکس سے کوئی تعلق نہیں، بڑی خبر سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شریف خاندان کیخلاف دستاویزی فلم کا نیٹ فلکس سے کوئی تعلق نہیں، بڑی خبر سامنے آگئی
شریف خاندان کیخلاف دستاویزی فلم کا نیٹ فلکس سے کوئی تعلق نہیں، بڑی خبر سامنے آگئی

گزشہ دنوں کچھ اس قسم کی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ نیٹ فلکس پاکستان اور دیگر ممالک میں کرپشن پر ایک دستاویزی فلم جاری کررہا ہے جس میں شریف خاندان کے افراد کو دکھایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم ’بند دروازے کے پیچھے‘ کے پروڈیوسر نے حال ہی میں ایک پوسٹ کے ذریعے سے بتایا کہ دستاویزی فلم کی پروڈکشن نیٹ فلکس کے ساتھ منسوب نہیں بلکہ یہ آزادانہ پروڈکشن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ایک پوسٹ میں متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کی مبینہ ”کرپشن“ کے بارے میں دستاویزی فلم، امریکا میں قائم اسٹریمنگ سروس، نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، لیکن نیٹ فلکس کے ترجمان نے غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی کا فلم کی پروڈکشن میں کوئی حصہ نہیں ہے، اسی طرح دستاویزی فلم کے پروڈیوسر نے بھی سوشل میڈیا دعوؤں کی تردید کردی ہے۔

17 اکتوبر کو ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کو 3 لاکھ صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے، ویڈیو کو کئی صارفین ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دعویٰ کررہے تھے کہ دستاویزی فلم نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

Related Posts