سارہ انعام قتل کیس، صحافی ایاز امیر کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ انعام قتل کیس، صحافی ایاز امیر کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سارہ انعام قتل کیس، صحافی ایاز امیر کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرسارہ انعام قتل کیس میں اعانت جرم میں گرفتار ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

جج عامرعزیز نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس نے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ملزمہ ثمینہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔

بعدازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دے دیے۔

یہ بھی پڑھیں:

شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کو ان کے بیٹے شاہنواز امیرنے 23 ستمبر کی شب لڑائی جھگڑے کے چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس مین سر پر جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کردیا تھا۔

مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کےسبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔شاہنوازاور سارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

Related Posts