کرکٹ ٹیم کے لیے کوچ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ ٹیم کے لیے کوچ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار دے دیا
کرکٹ ٹیم کے لیے کوچ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اشتہار جاری کردیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے  سابق کوچ مکی آرتھر، گرانٹ فلاور اور اظہر محمود کی سبکدوشی کے بعد کوچ کی تقرری کے لیے درخواستیں 23 اگست تک دی جاسکتی ہیں۔

پی سی بی  کے ساتھ تین برس تک مسلسل کام کرنے والے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ گزشتہ شب مکی آرتھر نے لاہور سے کوچ کیا ۔

پی سی بی حکام نے مکی آرتھر کو عہدے پر مزید 15 ماہ کام کرنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کرکٹ کمیٹی کے فیصلے نے چیئرمین پی سی بی کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کردیا اور گزشتہ روز ہی ان کے معاہدے میں توسیع نہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

پانچ سال تک پی سی بی کا ساتھ نبھانے والے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بھی آج پاکستان چھوڑ دیں گے۔ ان کے معاہدے میں بھی توسیع نہ کی جاسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرینر کی بجائے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ رکھا جائے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے رواں سال کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔قومی کھلاڑی عالمی ٹیسٹ کرکٹ کے 6 میچ، 3 ایک روزہ اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچ اسی سال کھیلیں گے۔

مزیدپڑھیئے: کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کنٹریکٹ، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ

Related Posts