قومی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دیکر ایشین کانٹیننٹل ٹائٹل اپنے نام کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنکاک: سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

نوجوان قومی باکسر نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کانٹینینٹل کی ٹائٹل فائٹ جیت لی۔

شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تھائی باکسر سامپوتھ سیسا اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔ شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آل راؤنڈر ندا ڈار کو پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ

انہوں نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے راؤنڈ میں جیتا۔ باکسر شہیر آفریدی نے جیت کراچی پولیس آفس حملے کے شہداء کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل شہیر آفریدی نے ایشین باکسنگ فیڈریشن کے مڈل ویٹ کے ٹائٹل میں بھارتی باکسر کو شکست دی تھی۔

Related Posts