نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں نئی مفت سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت شہری اب بغیر کسی فیس کے نادرا ریکارڈ میں درج اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
نادرا کے مطابق نئی سہولت کے ذریعے شہری اپنا خاندانی درخت (فیملی ٹری) چیک کر سکیں گے اور اس بات کی تصدیق کر سکیں گے کہ ان کا خاندانی ریکارڈ درست اور مکمل ہے یا نہیں۔
نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے چیک کریں کہ خاندان کا کوئی فرد رجسٹریشن سے محروم تو نہیں، جبکہ اگر فیملی ریکارڈ میں کوئی غیر متعلقہ شخص شامل نظر آئے تو فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔
نادرا کے مطابق شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہیلپ لائن 1777 یا 051-111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہریوں کو اپنے ذاتی اور خاندانی ڈیٹا کے بہتر انتظام، شفافیت اور تحفظ میں مدد دے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








