سیاسی جماعتیں صبروتحمل سے مسائل کا حل نکالیں۔مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصطفیٰ کمال
عوام اپنے حقوق کیلئے نہ نکلے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کے دوران سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج سیاسی جماعتیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ محسوس ایسا ہوتا ہے جیسے پہلی بار انتخابات میں مسائل درپیش رہے، پہلے تو تمام تر انتخابات ٹھیک ہوجاتے تھے، کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، سب صبر و تحمل سے کام لیں۔

سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر کوئی اپنے مفادات کیلئے احتجاج کی دھمکی دیتا ہے، ملک کو انتشار کی جانب لے جانے سے گریز کریں۔ تحریکِ انصاف نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن عہدیداران کی تصاویر لگا دی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی نے مہم شروع کر رکھی ہے جو انتہائی غلط اقدام ہے۔ 2018 میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جتوایا گیا۔ تب تو کوئی تنقید نہیں ہوئی۔ 

Related Posts