اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ
اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینئر حریت رہنما مشعال حسین ملک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرے اور فاشسٹ نریندر مودی کی قیادت والی بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو من گھڑت اور فرضی مقدمات میں سزا دینے سے روکے۔

سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو گہری نیند سے بیدار ہونا چاہیے کیونکہ سفاک بھارتی حکام 25 مئی کو جعلی مقدمات میں ان کے شوہر کو سزا دینے کے لیے تیار ہیں۔

حریت رہنما نے کہا کہ یاسین کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مسلسل جسمانی اور ذہنی اذیت دی جاتی تھی، جہاں اسے برین ہیمرج ہوا تھا۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ سینئر حریت رہنما کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا،ان کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔

مشعال ملک جو کہ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں، نے بتایا کہ یاسین کئی بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن وہ انتہائی ضروری جان بچانے والی ادویات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت اتنی بگڑ چکی ہے کہ پہچاننا بھی مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ”میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتی ہوں کہ مجھے اور میری بیٹی کو یاسین ملک تک رسائی دی جائے، ان سے بات کی جائے، اور انہیں (بھارتی حراست سے) نکالنے کے لیے عالمی مہم چلائی جائے۔”

مزید پڑھیں:بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزا سنادی

مشعال ملک نے کہا کہ تہاڑ جیل میں ان کے شوہر کو کونسلر کی رسائی اور اپنے دفاع کے لیے منصفانہ اور شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں اور میری بیٹی نے گزشتہ آٹھ سالوں میں اپنے والد سے بات تک نہیں کی۔

Related Posts