محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تیاری شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تیاری شروع کردی
محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تیاری شروع کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے رواں سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قومی اسکواڈ میں واپسی کیلئے نگاہیں مرکوز کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے انتھک محنت کررہا ہوں، فٹنس کے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا ہے جبکہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے باسکٹ بال ٹریننگ بھی کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں باؤنسی پچز ہونگی جن پر میرا رول انہائی اہم ہوگا، اس لیے کوشش کررہا ہوں کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل خود کو 100 فیصد فٹ کرکے اسکواڈ میں واپسی کروں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کریگا؟

واضح رہے کہ محمد عرفان نے سال 2019 کے آخری میں آسٹریلیا میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، تاہم انہوں نے 60 ون ڈے، 4 ٹیسٹ اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا سہرا جنوبی افریقہ کے سپرد کردیا ہے، یہ ملک افتتاحی آئی سی سی U19 خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔

Related Posts