آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کریگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کریگا؟
آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کریگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا سہرا جنوبی افریقہ کے سپرد کردیا ہے، یہ ملک افتتاحی آئی سی سی U19 خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ 16 ٹیموں کا ٹورنامنٹ اصل میں 2021 میں ہونا تھا، لیکن کورونا کی وجہ سے اس ایونٹ میں اس سال دو بار تاخیر ہوئی کیونکہ آئی سی سی نے زیادہ مناسب تاریخ کی تلاش کی۔

آئی سی سی کی جانب سے نئی تاریخوں کا اعلان بورڈ میٹنگ میں کیا گیا، جس میں اگلے سال جنوری میں ہونے والے 41 میچوں کے ایونٹ اور 9 فروری کو جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے 2023 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اعلان کیا گیا۔

اس طرح جنوبی افریقہ اب 2 ماہ کے عرصے میں آئی سی سی کے دو ایونٹس کی میزبانی کرے گا اور کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیف ایگزیکٹو فولیتسی موسیکی پہلے ہی اس کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے بعد، عہدہ کون سنبھالے گا؟ بڑا انکشاف

موسیکی نے کہا تھا کہ یہ شاندار خبر ہے اور ہم جنوبی افریقہ میں آئی سی سی کے اعتماد کے اظہار، اور اس اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے ہمارے وژن اور خواہش کو تسلیم کرتے ہیں۔

Related Posts