ہری پور جیل میں مفتی کفایت اللہ نے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mufti Kifayatullah started a hunger strike

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہری پور : سینٹرل جیل ہری پور میں جمعیت علماء اسلام کے قید رہنماء مفتی کفایت اللہ نے مبینہ طور پر ریاستی اداروں کی ایماء پر جیل انتظامیہ کے رویئے اور غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کے خلاف 24 جون بروز جمعرات کی صبح 7 بجے صبح سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کے صاحبزادے حافظ حسین کفایت کا کہنا تھا کہ ہری پور سینٹرل جیل حکام ریاستی اروں کے دباؤ پر میرے والد مفتی کفایت اللہ سے غیر اخلافی رویہ روا رکھتے ہوئے غیر انسانی سلوک برت رہے ہیں جس کے خلاف جیل میں قید رہتے ہوئے ایک ہی احتجاج کی سبیل تھی کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے اور مفتی کفایت اللہ نے آج سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کرتے رہے ہیں اور ہر مظلوم طبقے کے ساتھ کھڑے ہوتے رہے ہیں ۔ حافظ حسین کفایت کے مطابق مفتی کفایت اللہ مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جن میں عارضہ قلب، شوگر، آنکھوں، دانتوں اور دیگر کئی امراض شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں کے تجویز کردہ علاج میں تاخیر کی وجہ سے ان کی ایک آنکھ ضائع اور دوسری کے ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ دل، شوگر اور دانتوں کے ڈاکٹروں نے بھی مختلف علاج تجویز کئے ہیں تاہم جیل انتظامیہ علاج کی اجازت نہیں دی رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں مقدسات کی توہین پر مبنی کتاب لکھنے والا مصنف گرفتار

واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ کیخلاف غداری کے مقدمہ کی منظوری وفاقی کابینہ نے اس وقت دی تھی جب مفتی کفایت اللہ نے نجی چینل پر ریاستی ادارے کے سربراہ پر سوالات اٹھائے تھے ۔

جیل میں خطرناک ترین قیدیوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے تاہم مفتی کفایت اللہ سے ملاقات کیلئے اہل خانہ سمیت کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ جبکہ جیل مینول کے مطابق ان کے خلاف ایسا کوئی مقدمہ نہیں ہے جس میں ملاقات پر پابندی عائد ہو ۔

اس حوالے سے حافظ حسین کفایت کا کہنا ہے کہ جیل میں علاج کی سہولت نہ دینا اور ملاقات تک پر پابندی عائد کرنے جیسے ان اقدامات کو ریاستی اداروں اور جیل انتظامیہ کی بدمعاشی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی قاضی حبیب الرحمن اور بیٹے حافظ حسین کفایت نے خبردار کیا ہے کہ اگر مفتی کفایت اللہ کو کچھ ہو گیا تو ذمہ دار جیل انتظامیہ اور ریاستی ادارے ہوں گے ۔واضح رہے کہ مفتی کفایت اللہ موجود تین سالہ دور حکومت میں تیسری بار جیل گئے ہیں اور اب ہری پور جیل میں ان کو قید و بند میں 70 روز ہو چکے ہیں ۔

Related Posts