ایم کیو ایم پاکستان نے بے شمار آزمائشوں کا سامنا ثابت قدمی کے ساتھ کیا، فیصل سبز واری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم پاکستان نے بے شمار آزمائشوں کا سامنا ثابت قدمی کے ساتھ کیا، فیصل سبز واری
ایم کیو ایم پاکستان نے بے شمار آزمائشوں کا سامنا ثابت قدمی کے ساتھ کیا، فیصل سبز واری

کراچی:رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہم ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم اور دیگر فلاحی کام صرف رضائے الٰہی کے لئے کررہے ہیں، ہمارے لوگ اگر پریشانی کا شکار ہیں تو یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی امداد کے لئے آگے آئیں۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن کے ہمرا یونین کمیٹی نمبر 6سیکٹر 11-D کا دورہ کیا اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت نیو کراچی زون میں ضرورت مندوں کے گھروں میں راشن اور روزہ داروں کے گھر تک پہنچائے جانے والے تحفہ افطار کی تیاری اور تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

فیصل سبز واری نے کہا کہ الحمداللہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان، منتخب بلدیاتی نمائندگان و خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کار اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں نبھا رہے ہیں۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو کرونا وائرس، لاک ڈاون، ہیٹ ویو جیسی آزمائشوں سے لڑ رہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بے شمار آزمائشوں اور کٹھن حالات کا سامنا ثابت قدمی کے ساتھ کیا اور رب تعالیٰ کی مدد اور عوام کے تعاون سے ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی موجودہ صورتحال میں کہ جب کراچی پر مسلط کردہ لوگ اپنے گھروں پر آرام کر رہے ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر، رابطہ کمیٹی کے ممبران، منتخب عوامی نمائندے، خدمت خلق فاونڈیشن کے رضاکار، بلدیاتی نمائندے ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم اور روزہ داروں کے لئے تحفہ افطار کی ترسیل کے کاموں میں مصروف ہیں۔

جبکہ بلدیاتی ریسکیو کا عملہ ضلع وسطی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دن رات ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ساتھ میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کردہ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں پر مسافروں اور روزہ داروں پر گرمی کی حدت کم کرنے لئے ٹھنڈے پانی کے چھڑکاؤ میں بھی مصروف عمل ہے۔

Related Posts